سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب اور ان کے بیٹے اسامہ شہاب نے اتوار کو آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے دونوں ماں بیٹے کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر لالو پرساد یادو نے کہا کہ شہاب الدین صاحب کا پریوار کبھی ہم سے دور نہیں تھا اور ہم پھر ساتھ ہیں۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو نے کہا کہ حنا شہاب اور اسامہ شہاب کے آنے سے آر جے ڈی کو مضبوطی ملے گی۔
Published: undefined
شمولیت کے موقع پر تیجسوی یادو نے برسر اقتدار این ڈی اے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار میں نتیش کمار جی کی سربراہی میں جو سرکار چل رہی ہے، وہ نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے سماج سے امن و سکون ختم رہا ہے۔ ترقی کی جگہ پر بہار تنزلی کی شکار ہو چکی ہے۔ اس نفرتی حکومت کے خلاف سبھی کو ایک ساتھ آ کر مضبوطی سے لڑنا چاہئے۔
Published: undefined
حنا شہاب اور اسامہ شہاب کی آر جے ڈی میں شمولیت کے وقت لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کئی بڑے لیڈران موجود تھے۔ جن میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ، قومی پرنسپل سکریٹری عبد الباری صدیقی، راجیہ سبھا رکن سنجئے یادو، قومی جنرل سکریٹری فیصل علی، آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو، ترجمان اعجاز احمد، ہیڈ کوارٹر انچارج مکند سنگھ سمیت دیگر معزز لیڈران اس موقع پر موجود تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کا قد آر جے ڈی میں کافی بڑا تھا۔ ان کا شمار لالو پرساد یادو کے سب سے قریبی اور خاص لیڈران میں ہوتا تھا۔ شہاب الدین پریوار اور آر جے ڈی میں جو وقتی دوری تھی، وہ اب ختم ہو چکی ہے۔ حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا انتخاب میں حنا شہاب نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس میں حنا شہاب اور آر جے ڈی کو کافی نقصان ہوا تھا۔ ایسے میں آنے والے ریاستی اسمبلی انتخاب سے قبل شہاب الدین پریوار کی آر جے ڈی میں شمولیت سے، پارٹی سیوان اور اس کے پاس کے علاقوں میں کافی مضبوطی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined