نئی دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے تحت بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے یوم پیدائش پر سندر نگری اسمبلی حلقہ میں کیلا تقسیم کر کے نفرت کے مابین محبت کا پیغام عام کیا گیا۔ دراصل گزشتہ دنوں سندر نگری میں ہی ایک کیلا کھانے کی وجہ سے 26 سالہ معذور مسلم نوجوان، جس کا نام ایثار تھا، کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اسی بابت آج ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور سیما پوری کے سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان کی موجودگی میں کیلے تقسیم کیے گئے جہاں دونوں فرقوں کے لوگ موجود تھے۔
Published: undefined
دونوں فرقوں کے لوگوں نے کہا کہ ہم یہاں ہندو-مسلمان ایک ساتھ مل جل کر رہتے آئے ہیں اور رہ رہے ہیں، مگر کچھ دنوں جو واقعہ پیش آیا وہ مٹھی بھر شرپسندوں کی شرپسندی کا نتیجہ ہے جو کہ مرکز میں موجود حکومت کی گھٹیا پالیسی کا نتیجہ ہے۔
Published: undefined
چودھری زبیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح راہل گاندھی ملک بھر میں نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو مہم کے تحت محبت کی دکان کھول رہے ہیں، آج ہم لوگ بھی بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے تحت یہاں پہنچ کر نفرت کے بیچ محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں اور ایک کیلے کی وجہ سے نوجوان کا قتل ہوا تھا تو اسی وجہ سے لوگوں میں کیلے ہی تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ بھائی چارہ کو مستحکم کیا جا سکے۔
Published: undefined
ویر سنگھ دھینگان نے کہا کہ یہ نفرت کا بازار صرف اور صرف بی جے پی حکومت کے اشارے پر گرم ہے، کیونکہ ان کے پاس ایسا کوئی مدعہ نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مابین آ جا سکیں۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے ملک بھر میں نفرت پھیلا کر دنگے کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایسے حالات میں ہم لوگوں کو مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔
Published: undefined
اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، سندر نگری بلاک صدر عاقل رانا، فیروز خان، خالد خان، ضرار احمد، جگل کشور، ونود پال، عابل سیفی، کامل امن، الیاس صدیقی، فہیم خان اور فیض قریشی بطور خاص موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined