قومی خبریں

بابری مسجد معاملہ: عاجز آ چکے ’باشندگان ایودھیا‘ کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر

ایودھیا میں مندر مسجد تنازعہ کی وجہ مسلسل نت نئی ہونے والی اتھل پتھل سے عاجز آ چکے باشندگان ایودھیا کو اب سپریم کورٹ کی جانب سے سنہری کرنیں دکھائی پڑ رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایودھیا: ایودھیا میں مندر مسجد تنازعہ کی وجہ مسلسل نت نئے ہونے والے اتھل پتھل سے عاجز آ چکے باشندگان ایودھیا کو اب سپریم کورٹ کی جانب سے سنہری کرنیں دکھائی پڑ رہی ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اس مسئلے کو لے کر اٹھنے والے مسائل سے تنگ یہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ اس تنازعہ کا حل اب جلد ہو جائے گا۔ باشندگان ایودھيا کی زندگی میں جلد ہی رونق بھی آنی شروع ہو جائے گی۔ عام نقل و حرکت پر پابندی، ٹھپ کاروبار، كرفیو کا ہمیشہ خدشہ اور کبھی بھی کسی انہونی ہونے کا خوف یہاں کے لوگوں کی عادت سی بن گئی ہے۔

Published: 08 Nov 2019, 6:52 PM IST

یہاں کے ہندو ہوں یا مسلمان مذہب، دھرم فرقہ سے اوپر اٹھ کر ایک بار پھر وہ امن چین کی ویسی ہی زندگی جینا چاہتے ہیں جیسا سالوں پہلے یہاں ہوا کرتی تھی۔ ایودھیا میں رہنے والے ہندو مسلم باشندوں نے ایک سر میں کہا کہ مندر مسجد تنازعہ کا جو بھی سپریم کورٹ فیصلہ دے گا وہ سب کو تسلیم ہو گا۔

Published: 08 Nov 2019, 6:52 PM IST

بابری مسجد پر فیصلہ سے قبل ایودھیا میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گیے ہیں / تصویر یو این آئی

ایودھیا میں فیصلے سے پہلے شہر میں امن کا ماحول ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں اس کو لے کر طرح طرح کے خدشات ہیں۔ انہیں یہ فکر ستا رہی ہے کہ تمام تنظیموں کی تیاری کے چلتے ان کی عام زندگی متاثر نہ ہو جائے۔ کسی کو فیصلے کے بعد ماحول خراب ہونے کا ڈر ہے اور وہ اپنے خاندان کی حفاظت میں لگا ہے اور وہیں کسی کو اس کے گھر میں ہونے والی شادیوں کی فکر ہے۔

Published: 08 Nov 2019, 6:52 PM IST

ہندو تنظیموں کی جانب سے رام مندر تعمیر کے حوالہ سے پتھر تراشی کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے / تصویر یو این آئی

کچھ لوگوں نے کھانے پینے اور دیگر اشیاء جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ ادھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے باشندگان ایودھيا کو یقین دلایا گیا ہے کہ پریشان ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 08 Nov 2019, 6:52 PM IST

ضلع مجسٹریٹ انوج کمار جھا نے کہا کہ کچھ لوگوں کی طرف سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شادیاں نہیں ہو پائیں گی۔ سب کو یقین دلایا جاتا ہے کہ ذاتی پروگراموں میں کوئی رکاوٹ آنے نہیں دی جائے گی۔ ایودھیا میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انتظامیہ نے آنے والی کارتک پورنما اشنان کے علاوہ یاتریوں کا ٹریفک، اسکول، ہسپتال وغیرہ کے آپریشن کو آسان رکھنے کی تیاری کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں زندگی نارمل ہے اور انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ حالات معمول پر ہی رہے۔ کسی بھی صورت حال میں لوگوں کو پریشان کئے بغیر افراتفری سے نمٹنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: 08 Nov 2019, 6:52 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Nov 2019, 6:52 PM IST