قومی خبریں

روہت شرما کی کپتانی میں کھیلیں گے بابر اعظم، 18 سال بعد ہونے جا رہا ہے خاص ٹورنامنٹ کا انعقاد

افریقن الیون میں زیادہ تر جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔ جبکہ ایشین الیون میں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے چنندہ کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس

 

روہت شرما کی کپتانی میں آئی پی ایل کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے کئی دفعہ دیکھا گیا ہے۔ جو کہ عام بات ہے ہر سال آئی پی ایل میں دیکھتے ہیں۔ لیکن اگر کسی انٹرنیشنل میچ میں روہت شرما یا وراٹ کوہلی کی کپتانی میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، مہدی حسن معراج، پتھم نشانکا اور راشد خان جیسے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئیں، تو کرکٹ شائقین کے لئے اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ دراصل افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) ایک ایسے ہی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Published: undefined

افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے حال ہی میں اے جی ایم میں منعقد ایک میٹنگ میں ایفرو۔ایشیا کپ کو دوبارہ شروع کرانے کی بات کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ سال 2005 اور 2007 میں منعقد ہو چکا ہے۔ اگر افریقی بورڈ کا یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے تو جلد ہی اس کا تیسرا ایڈیشن دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Published: undefined

کرکٹ شائقین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایفرو۔ایشیا کپ افریقن الیون اور ایشین الیون کے درمیان یہ کھیلا جاتا ہے۔ افریقن الیون میں زیادہ تر جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔ ایشین الیون میں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔

Published: undefined

سال 2005 میں منعقد ایفرو۔ایشیا کپ میں ایشین الیون کی کپتانی پاکستان کے مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے کی تھی۔ افریقہ الیون کی کپتانی شان پولاک نے کی تھی۔ انضمام کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کے 6 کھلاڑی راہل دراوڈ، انل کمبلے، ویریندر سہواگ، عرفان پٹھان، آشیش نہرا اور ظہیر خان جیسے مایہ ناز کرکٹ ستاروں نے کھیلا تھا۔

Published: undefined

سال 2007 میں ایفرو۔ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد دو فارمیٹ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں کیا گیا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں سری لنکا کے مہیلا جئے وردھنے نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ جبکہ ٹی 20 فارمیٹ کی کپتانی پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined