ممبئی: ممبئی کے باندرہ علاقے میں حال ہی میں کئے گئے نیشنلشٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے ملزمان کی تلاش میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ دریں اثنا، نوی ممبئی کے بیلاپور سے ایک اور ملزم، 32 سالہ بھاگوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ ملزم اصل میں راجستھان کے اودے پور کا رہائشی ہے۔
Published: undefined
پولیس کی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ بھاگوت سنگھ نے قتل کے دن تک ممبئی کے بی کے سی علاقے میں قیام کیا تھا۔ مزید برآں، اس پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے ہی قاتلوں کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس نے اس ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے 26 اکتوبر تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا۔
Published: undefined
اس سے قبل، بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں، جمعہ کے روز ممبئی کی کرائم برانچ نے مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہو گئی تھی۔ تاہم اب ایک اور ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی مجموعی طور پر گرفتار شدہ ملزمان کی تعداد 10 ہو چکی ہے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ 12 اکتوبر کی شام کو بابا صدیقی کو ان کے بیٹے، ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اس قتل کی ذمہ داری معروف گینگ لارنس بشنوئی نے قبول کی ہے۔
دوسری جانب، بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ان کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تقریباً 30 پولیس اہلکار ہائی ٹیک ہتھیاروں کے ساتھ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گرد پولیس کے جوانوں کے پاس اے کے-47 جیسے مہلک ہتھیار بھی موجود ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز