این سی پی (اجیت پوار) رہنما اور سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتہ کی شام کچھ لوگوں نے گولی مار دی جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ بابا صدیقی کے اس قتل واقعہ کے بعد ممبئی سمیت پورے ملک میں ہنگامہ مچ گیا ہے اور سیاسی دنیا سے لے کر بالی ووڈ تک شدید غم کی لہر ہے۔
Published: undefined
بابا صدیقی کے انتقال کے بعد دیر رات کئی قد آور شخصیات ان کے کنبہ سے ملنے کے لیے لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ اس دوران بابا صدیقی کے کافی قریبی مانے جانے والے سلمان خان بھی اسپتال پہنچے اور انہوں نے غمزدہ کنبہ سے ملاقات کی۔ سلمان سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ میں اپنی گاڑی سے آتے دکھے جن کے ساتھ بھاری سیکوریٹی دستہ بھی تھا۔
Published: undefined
سلمان خان کا بابا صدیقی سے قریبی رشتہ رہا ہے۔ وہ ان کے ساتھ کئی پارٹیوں میں نظر آتے رہے ہیں۔ خاص طور پر ہر سال رمضان میں بابا صدیقی کے ذریعہ دی گئی افطار پارٹی میں سلمان ضرور موجود رہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق بابا صدیقی کے انتقال کی خبر ملتے ہی سلمان خان نے بگ باس 18 کی شوٹنگ منسوخ کر دی۔ جب انہیں اس غمناک خبر کی اطلاع ملی تو وہ شوٹنگ کے بیچ میں تھے، جسے چھوڑ کر فوراً ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ سلمان خان سے پہلے اداکار سنجے دت، شلپا شیٹی شوہر راج کندرا کے ساتھ اور ویر پہاڑیا بھی اسپتال پہنچے تھے۔
Published: undefined
بابا صدیقی کو نرمل نگر میں کولگیٹ گراؤنڈ کے پاس ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب ہی گولی مار گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک کا اتر پردیش سے اور دوسرے کا ہریانہ سے تعلق ہے۔ اس معاملے میں تیسرے مشتبہ شخص کی ابھی تلاش جاری ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز