بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی کے گمراہ کن اشتہارات سے متعلق سپریم کورٹ نے سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ گمراہ کن اشتہار معاملے میں پتنجلی کے بانی بابا رام دیو کے ساتھ ساتھ آچاریہ بال کرشن کو بھی عوامی طور پر معافی مانگنی پڑی ہے، اس کے بعد بھی ان کی مشکلیں کم ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ دراصل عدالت نے پتنجلی کا اشتہار شائع کرنے کی صورت میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے کچھ شرائط نافذ کر دی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اب بابا رام دیو اور بال کرشن کو سپریم کورٹ نے مزید ایک جھٹکا دیا ہے۔ دونوں نے آئندہ سماعت میں ذاتی طور پر پیشی سے چھوٹ کا مطالبہ کرنے والی جو عرضی داخل کی تھی، اسے عدالت عظمیٰ نے خارج کر دیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا رام دیو اور آچاریہ بال کرشن کی ذاتی طور پر پیشی سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کرتے ہوئے جسٹس ہیما کوہلی نے کہا کہ ہم نے صرف آج کے لیے پیشی سے چھوٹ دی تھی۔ برائے کرم آگے چھوٹ کے لیے گزارش نہ کریں۔ اس سلسلے میں عدالت نے آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن) کے صدر کو بھی نوٹس دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی ہے اور انھیں 14 مئی تک جواب داخل کرنے کا وقت بھی دیا گیا ہے۔ یہ نوٹس سپریم کورٹ پر مبینہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں بھیجا گیا ہے۔ اس مقدمہ پر آئندہ سماعت اب 14 مئی کو ہوگی۔
Published: undefined
اس درمیان عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق اب کسی اشتہار کو میڈیا میں نشر یا شائع کرنے سے پہلے اشتہار دہندہ کو ایک سیلف ڈکلیریشن دینا ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی بھی اشتہار شائع اور نشر نہیں ہوگا۔ چینلوں کو نشریہ سروس پر سیلف ڈکلیریشن کو بھی نشر کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے وزارت صحت سے ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے ملی شکایتوں پر کی گئی کارروائی کا ڈاٹا بھی مانگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ پتنجلی کی جن مصنوعات کے سلسلے میں لائسنس معطل کر دیا گیا ہے، وہ فروخت کے لیے دستیاب نہیں رہنے چاہئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined