یوگا گرو بابا رام دیو کے لیے ’ایلوپیتھی طریقہ علاج‘ پر دیا گیا بیان، ان کے لیے ناسور بن گیا ہے۔ اپنے بیان کے لیے معافی مانگ چکے بابا رام دیو کی مصیبتیں اس تعلق سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ الگ الگ ریاستوں میں ڈاکٹروں کے کئی ایسو سی ایشنز نے ان پر مقدمے کر رکھے ہیں اور ان سے راحت پانے کے لیے بابا رام دیو نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی کیسز کو دہلی منتقل کر دیا جائے۔ لیکن اب دہلی میڈیکل ایسو سی ایشن (ڈی ایم اے) رام دیو کے خلاف دو-دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
ڈی ایم اے نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کر دی ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ بابا رام دیو کے ذریعہ داخل کی گئی عرضی میں اسے بھی فریق کی شکل میں شامل کیا جائے۔ عرضی میں ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں بابا رام دیو کو کوئی بھی راحت نہیں دی جانی چاہیے۔
Published: undefined
عرضی میں ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بابا رام دیو نے کورونا ویکسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا ہے اور مرکز کے ذریعہ منظور شدہ کووڈ ٹریٹمنٹ کے خلاف جھوٹی تشہیر کی ہے۔ ساتھ ہی عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بابا رام دیو نے ایسی جھوٹی تشہیر اپنی ’پتنجلی‘ کمپنی کے ذریعہ بنائی گئی کورونیل، شواساری وَٹی، انو تیل وغیرہ فروخت کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined