سوشل میڈیا کی وجہ سے اپنے ڈھابے کو لے کر پورے ملک میں مشہور ہوئے ’بابا کا ڈھابا‘ والے کانتا پرساد کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں نازک حالت میں داخل کرایا گیا ہے۔ دہلی پولس کے مطابق کانتا پرساد نے نیند کی گولیاں کھائی ہوئی تھیں۔ کانتا پرساد کو صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق کانتا پرساد نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ کانتا پرساد نے ہفتہ کی دیر شب خودکشی کی کوشش کی۔ انھوں نے نیند کی گولیاں کھائیں جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق کانتا پرساد کو فوراً دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولس اس معاملے کی خودکشی کی کوشش کے نظریے سے جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانتا پرساد سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کے ذریعہ ملک بھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ ان کی مدد کے لیے کئی لوگوں نے مدد کا ہاتھ بڑھایا تھا، جس کے بعد ان کی معاشی حالت کافی بہتر ہو گئی تھی۔ کانتا پرساد نے نیا ریسٹورینٹ بھی کھول لیا تھا، لیکن وہ تقریباً چار مہینے پہلے بند ہو گیا۔ اس وجہ سے وہ پھر سے اپنے ڈھابا پر کھانا بیچنے لگے۔ بابا کے پھر سے پرانی جگہ لوٹنے پر یوٹیوبر گورو واسن نے کہا ’’عمل سے اوپر اس دنیا میں کچھ نہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined