لکھنؤ: اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں دلت پردھان ستیہ میو جیتے کے قتل کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ جمعرات کے روز ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو سمیت متعدد لیڈران پر مشتمل وفد کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرنے جاتے وقت پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں سرکٹ ہاؤس میں نظر بند کر کے رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
سرکٹ ہاؤس میں نظر بند ہونے والے رہنماؤں میں کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پونیا، ریاستی صدر اجے کمار للو، مہاراشٹر حکومت میں وزیر نتن راؤت سمیت کئی دیگر رہنما شامل ہیں، انہیں ضلع انتظامیہ نے مقتول دلت پردھان کے گاؤں میں جانے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی نظر بند کیے گئے لیڈران سے کسی کو بھی ملنے دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
میڈیا کو بھی سرکٹ ہاؤس میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کا کوئی بھی اعلیٰ افسر کیمرے کے سامنے کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہا ہے۔ سرکٹ ہاؤس کو پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
اعظم گڑھ کے باسن گاؤں میں حال ہی میں دلت پردھان ستیہ میو جیتے کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔قتل کا الزام گاؤں کے ہی اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر عائد کیا جا رہا ہے۔ 42 سالہ ستیہ میو جیتے پہلی بار گاؤں کے پردھان منتخب ہوئے تھے۔ دلتوں کا الزام ہے کہ ستیہ میو نے ٹھاکروں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس لئے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق واقعہ کے روز ستیہ میو گاؤں کے باہر ایک پرائیویٹ اسکول کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ یہاں ان کے دوست وویک سنگھ اور سوریانش دوبے انہیں ٹیوب ویل پر کھانا کھلانے کے بہانے لے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران ان میں کسی بات کو لے کر ان بن ہو گئی اور ستیہ میو کو گولی مار دی گئی۔ ملزمان نے ستیہ میو کے گھر قتل کی اطلاع دی اور فرار ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں دلت طبقہ کے لوگوں نے سڑک پر اتر پر احتجاج کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز