سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو آج عدالت نے ایک بڑی راحت بھری خبر سنائی۔ عدالت نے انھیں ہم سفر ریسورٹ بجلی چوری کے معاملے میں بے قصور قرار دے دیا ہے۔ 2019 میں تزئین فاطمہ کے ہم سفر ریسورٹ میں بجلی چوری ہونے کی اطلاع پر محکمہ نے چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران ہم سفر ریسورٹ میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ڈونگرپور بجلی گھر کے جونیئر انجینئر راہل رنجن نے تزئین فاطمہ کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی بیوی تزئین فاطمہ نے 30 لاکھ روپے کی سمن رقم جمع کرنے کے بعد عدالت میں کیس ختم کرنے کی عرضی لگائی تھی۔ اس کی بنیاد پر عدالت نے مقدمہ کو ختم کیا ہے۔ عدالت سے باہر نکلنے کے بعد تزئین فاطمہ نے کہا کہ بجلی محکمہ میں بجلی چوری کا مقدمہ تھا اسی سلسلے میں کورٹ پہنچی تھیں، جس میں عدالت نے انھیں بری کر دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح پہلے جھوٹے مقدمات لگے ہیں، ویسے ہی اس مقدمہ میں بھی جھوٹے طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔
Published: undefined
جب تزئین فاطمہ سے اعظم خان کے 27 مقدمات والی اپیل کو خارج کیے جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ سب جج صاحب کی مرضی ہے، وہ خارج کریں یا منظور کریں۔ علاوہ ازیں تزئین فاطمہ کے وکیل ناصر سلطان نے بجلی چوری سے متعلق مقدمہ کے بارے میں کہا کہ ہم سفر ریسورٹ میں چھاپ ماری اور یہ الزام لگا کر دکھایا گیا تھا کہ 33870 واٹ کی چوری ہم سفر ریسورٹ میں کی جا رہی ہے۔ حالانکہ 5 کلوواٹ کا کنکشن وہاں پہلے سے تھا، لیکن ایک سیلاب مقدموں کا آیا ہوا تھا تو یہ مقدمہ بھی کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined