رام پور: پیدائش سے متعلق 2 سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے معاملے میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ رہائشی زمین کو زرعی زمین بتا کر کم اسٹامپ ڈیوٹی لگانے کے معاملے میں رامپور انتظامیہ نے انہیں 1.68 کروڑ روپئے کی وصولی کا نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس انہیں ہردوئی جیل میں بھیجا گیا ہے جس میں وہ قید ہیں۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم فی الحال 2 برتھ سرٹیفکیٹ کے معاملے میں سات سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 میں ایک زمین فروخت کی تھی جس کے لیے 3 بیع نامے کرائے گئے تھے اور ان تینوں بیع ناموں میں زرعی زمین بتایا گیا تھا جبکہ زمین آبادی سے متصل تھی۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ کورٹ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہردوئی جیل میں عبداللہ اعظم کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے اس کا جواب بھی طلب کیا ہے۔ ڈی ایم کورٹ میں اسٹامپ ڈیوٹی میں چوری کرنے کا معاملہ زیر التوا ہے جس کے مطابق عبداللہ اعظم خان نے گھاٹم پور میں واقع زمین کے تین بیع نامے کروائے تھے۔ ڈی ایم کورٹ نے یہ نوٹس پہلے عبداللہ اعظم کے گھر کے پتے پر روانہ کیا تھا لیکن وہاں کسی نے بھی نوٹس وصول نہیں کیا۔ اس کے بعد اب نوٹس ہردوئی جیل میں بھیجا گیا ہے جہاں عبداللہ اعظم سزا کاٹ رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اعظم خان فی الوقت سیتاپور جیل میں اور اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تنزین فاطمہ رامپور جیل میں اور اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم ہردوئی جیل میں قید ہیں۔ اب اسٹامپ ڈیوٹی چوری کے معاملے میں 1 کروڑ 68 لاکھ روپے کے نوٹس جاری ہونے کے بعد عبداللہ اعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined