رامپور۔ جوہر یونیورسٹی کیمپس میں رکھے جانے کے لئے ہندوستانی فوج کا ٹینک کیمپس میں پہنچ چکا ہے۔ ’چابک‘ نامی اس ٹینک کو حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی کے چانسلر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اعظم خان نے کہا ہےکہ اس سے یہاں حب الوطنی کا ماحول پیدا ہوگا اور وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی فوج ان کی یونیورسٹی کو مستقبل میں بھی جنگی ساز و سامان دستیاب کرائے تاکہ وہ اس کی نمائش لگا کر لوگوں میں جذبہ حب الوطنی کو زندہ کر سکیں۔
Published: 13 Oct 2017, 9:40 AM IST
اعظم خان نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ جوہر یونیورسٹی کے لئے فوج نے ٹینک بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ 12 -14 یونیورسٹیوں جن کو یہ تحفہ ملا ہے ان میں جوہر یونیورسٹی کا مقام اول ہے ۔ اعظم خان نے مزید کہا کہ فوج ایسے ہی کوئی تحفہ نہیں دیتی بلکہ پوری جانچ پرکھ پر ادارے کے میعار کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کی شبیہ کو ماضی میں خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اب جب فوج نے خود تحفہ دے دیا ہے تو حریفوں کو یہ قبول کرلینا چاہئے کہ فوج کسی ایسے ادارے کو تحفہ نہیں دیگی جو بد نام زمانہ ہو۔
Published: 13 Oct 2017, 9:40 AM IST
اعظم خان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے یہ تحفہ حاصل ہونے کے ساتھ وہ اب فوج کے کنبہ کا حصہ ہو گئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اب انہیں جنگی جہاز ، ہیلی کاپٹر اور جدید توپیں بھی فراہم کی جائیں جن کی نمائش لگا کر یونیورسٹی لوگوں کو یہ دکھا سکے کہ فوج کے پاس کس طرح کے ہتھیاروں کا زخیرہ موجود ہے۔
Published: 13 Oct 2017, 9:40 AM IST
اعظم خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حریفوں پر طنز بھی کیا۔ انہوں نے کہا ٹینک یہاں پہنچنے پر اب جنہیں رونا ہے وہ آج ساری رات گھٹنوں میں منہ چھپا کر روئیں ۔ انہوں نے کہا کہ رونے والے اپنے چراغ نہ جلا کر اپنے دل جلائیں۔
ٹینک کو منگانے کے لئے کیا عمل اختیار کیا گیا اس سوال کے جواب میں اعظم خان نے کہا کہ انہوں نے اس کی درخواست دی تھی اور کافی کوششیں بھی کی تھیں لیکن جوہر یونیورسٹی کو ہندوستان میں سب سے بہتر تصور کر کے یہ تحفہ دیا گیا۔
Published: 13 Oct 2017, 9:40 AM IST
انہوں نے کہا کہ انہیں تحفہ فوج نے دیا ہے جو بی جے پی کی کوئی تنظیم نہین ہے اور وہاں سے اگر انہیں تحفہ مل رہا ہے تو سیاسی پارٹی کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے اور یہ سمجھ لینا چاہئے کہ فوج کا وقار سیاسی جماعتوں سے بہت بلند ہے۔
Published: 13 Oct 2017, 9:40 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Oct 2017, 9:40 AM IST