ئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی ہو گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز جسٹس ایل ناگیشور راؤ غیر حاضر تھے، اس وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی۔ اعظم خان نے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے تاکہ وہ یوپی اسمبلی انتخابات میں مہم جوئی کر سکیں۔
Published: undefined
یو پی کی سیتا پور جیل میں تقریباً دو سال سے قید اعظم خان نے سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دی ہے۔ اعظم خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت ان کے خلاف درج مقدمات میں استغاثہ کے عمل کو بلاوجہ معلق کر رہی ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پا رہے۔
Published: undefined
اعظم خان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ انہوں نے یوپی کی عدالتوں میں 3 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی ہیں، لیکن حکومت کا محکمہ استغاثہ اس میں جان بوجھ کر غفلت برت رہا ہے۔ حکومت نہیں چاہتی کہ وہ کسی بھی صورت انتخابی مہم کے لیے جیل سے باہر آئیں۔ اس لیے سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ یوپی انتخابات کے دوران انہیں عبوری ضمانت پر رہا کرے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ انہیں کئی مقدمات میں ملزم بنایا گیا ہے تاہم وہ دیگر مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن ان کے خلاف درج 3 فوجداری مقدمات میں کارروائی جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یوپی میں 403 اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 فروری سے 7 مراحل میں انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔
Published: undefined
اعظم خان کو فروری 2020 میں ان کے بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ زمینوں پر قبضے، تجاوزات اور جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی بیوی اور بیٹے کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان یوپی کے رام پور اسمبلی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے پہلے وہ یوپی کابینہ میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined