نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کی اہلیہ و بیٹے کو جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخ کرنے کی یوپی حکومت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ یوپی حکومت نے ضمانت منظور کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ خیال رہے کہ اکتوبر میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جعلی پیدائش کی سند حاصل کرنے کے الزام میں اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے محمد عبد اللہ اعظم خان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔
Published: 22 Jan 2021, 12:28 PM IST
عدالت نے محمد اعظم خان کی ضمانت کی درخواست کو بھی منظور کر لیا لیکن شکایت کنندہ آکاش سکسینہ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے توقع کی ہے کہ شکایت کنندہ سے علی گڑھ عدالت کھلنے کے تین ماہ کے اندر بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔ یہ حکم جسٹس بوبڑے نے ڈاکٹر تنزین فاطمہ ، محمد اعظم خان اور محمد عبداللہ اعظم خان کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے دیا ہے۔
Published: 22 Jan 2021, 12:28 PM IST
درخواست گزاروں کے خلاف بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے رام پور کے گنج پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی، جعلی دستاویز تیار کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس میں پولیس چارج شیٹ درج کی گئی ہے۔ مقدمہ ابھی چل رہا ہے۔ الزام ہے کہ اعظم خان اور تزئین فاطمہ نے اپنے بیٹے کے دو برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرلیے ہیں۔ ایک نگر پالیکا پریشد رام پور اور دوسرا میونسپل کارپوریشن لکھنؤ سے بنایا گیا ہے۔ دونوں کی تاریخ پیدائش میں فرق ہے۔
Published: 22 Jan 2021, 12:28 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jan 2021, 12:28 PM IST