اتر پردیش کی سیتا پور جیل میں گزشتہ ایک سال سے قید سماج وادی پارٹی کےسینئر رہنما اورسابق وزیر اعظم خان کی اچانک کل طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں جیل سے میدانتا اسپتال بھیجا گیا ہے۔27 اپریل سے سیتاپور جیل میں بند اعظم خان اور ان کا بیٹا عبد اللہ کے تعلق سے خبرآئی تھی کہ 30 اپریل سے دونوں کورونا سے متاثر ہیں۔
Published: undefined
اے بی پی نیوز پرشائع خبر کے مطابق ڈپٹی جیلر اوم کار پانڈےنے بتا یا ہے کہ اعظم خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور ان کا آکسیجن لیول 90 سے92 کے بیچ جانے لگا جس کے بعد ضلع اسپتال کے ڈاکٹر ڈی لال کی قیادت والےتین ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا چیک اپ کیا ۔ اس کے بعد پہلے انہیں لکھنؤ ریفر کر دیا گیا جس کی خبر لگتے ہی افسران میں ہڑکمپ مچ گیا ۔
Published: undefined
سی ایم او ڈاکٹر مدھو گیرولا ، اےڈی ایم ونے پاٹھک، اپر پولیس سپرنٹنڈنٹ شمال ڈاکٹر راجیو دکشت ، ای ڈی ایم صدر امت بھٹا ،سی او شہر پیوش کمار سنگھ جیل پہنچےلیکن اعظم خان جیل سے باہر جانے کو تیار نہیں ہوئے اورکئی گھنٹے منانے کے بعد وہ راضی ہوئے۔ اس کے بعد ان کو اور ان کےبیٹےعبد اللہ کو ایمبولینس سےلکھنؤ بھیجا گیا۔
Published: undefined
اعظم خان کے معاملہ کی کسی بھی افسر کو سرکاری طور پرکوئی اطلاع نہیں دی ،دو گھنٹےسے بھی زیادہ وقت تک اعظم خان کو منانے کا دور چلتا رہا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جب اعظم خان مانے تو اس کے بعد انہوں نےجیل کےاندر ہی غسل کیا اور پھر بیٹے کےساتھ میدانتا اسپتال جانے کےلئے تیار ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined