رامپور: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا چھوٹا لیڈر چھوٹا جھوٹ بولتا ہے، بڑا لیڈر بڑا جھوٹ بولتا ہے اور سب سے بڑا لیڈر سب سے بڑا جھوٹ بولتا ہے۔ اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان، جو تاحال جیل میں قید ہیں، کے آبائی ضلع رام پور کی ولاسپور سیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے مرحلہ کی پولنگ ختم ہو گئی ہے اور مغربی یوپی کے عام نے بی جے پی کی کھاٹ کھڑی کر دی ہے۔ بقیہ مراحل میں بی جے پی کا پوری طرح صفایہ ہو جائے گا۔ دریں اثنا، اعظم خان کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ان پر فرضی مقدمہ درج کئے گئے اور انہیں جیل میں قید کیا گیا۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ جس وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے نے کسانوں پر تھار (جیپ) چڑھائی تھی اسے آج کھلے عام چھوڑ دیا گیا ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ تبصرہ آشیش مشرا کی الہ آباد ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور پر کیا۔ تاہم آشیش کو فی الحال رہائی نہیں مل سکی ہے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا، ’’یہ پہلا چناؤ ہے جب اعظم خان صاحب موجود نہیں ہے۔ سوچیں کہ ان پر کس طرح کے مقدمہ درج کئے گئے ہیں۔ ان پر بکری چوری، بھینس چوری کا، کتاب چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات فرضی ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جھوٹے مقدمہ کی عمر لمبی نہیں ہوتی۔ صحیح بات ہے کہ وہ پریشانی میں ہیں، انہیں پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ عبداللہ کو بھی پریشانی اٹھانی پڑی۔ بی جے پی انہیں پریشان کر رہی ہے۔ مگر ہمیں عدالت پر اعتماد ہے۔ تمام فرضی مقدمے ہٹائے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا ’’جس نے تھار جیپ چڑھائی اسے کھلے عام کھومنے کا موقع مل رہا ہے۔ کسانوں کی جان چلی گئی، اگر کوئی ذمہ دار ہے تو وہ وزیر مملکت برائے داخلہ اور ان کا بیٹا ہے۔ حکومت نے عدالت میں مناسب پیروی نہیں کی۔
اکھلیش یادو نے کہا ’’یہ لوگ (بی جے پی) اعظم خان کے خلاف تو ہیں ہی، یہ اعظم خان کی ترقی، خوشحالی اور تعلیم کے تئیں جو نظریہ ہے اس کے بھی خلاف ہیں۔ بی جے پی کے لوگ جانتے ہیں کہ جس وت لوگ پڑھے لکھے ہوں گے تو بی جے پی کے جھانسہ میں نہیں پھنسیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی حکمت کے رخصت ہونے کے ساتھ ہی ناانصافی ختم ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined