رام پور میں بدھ کے روز جعلسازی کے معاملے میں خود سپردگی کرنے والے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو جمعرات کی صبح سیتا پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی ان کے ساتھ سیتا پور جیل منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے دوران اعظم خان کنبہ کو صبح ساڑھے چار بجے رامپور جیل سے سیتا پور جیل کے لئے روانہ کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، رامپور میں ان سیاستدانوں کے حامیوں کی جانب سے بنائے جانے والے احتجاج کے منصوبے کی رپورٹ کے پیش نظر ان کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایک عہدیدار نے بتایا، ’’ایس پی صدر اکھلیش یادو کے جمعرات کو رام پور آنے کی توقع کی جا رہی ہے، ایسی صورتحال میں نظم و نسوق کی صورت حال درہم برہم ہوجائے گی۔‘‘ اس سے قبل اعظم خان کنبہ کو بریلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور انہیں سیتا پور بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عبداللہ اعظم کے دو پیدائشی سرٹیفکیٹس کے جعلسازی کے معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹے نے خود سپردگی کر دی تھی۔ اس معاملے میں دو ماہ قبل بی جے پی کے ایک مقامی رہنما آکاش نے شکایت دی تھی۔ اسی ہفتے پولیس نے اعظم خان کے گھر پر قرقی کا نوٹس بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز انہوں نے اس معاملہ میں عدالت میں خود سپردگی کر دی، جس کے بعد شام کو انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
اعظم خان کے جیل جانے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’رامپور میں بجلی چمک رہی ہے۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز