سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور گزشتہ دنوں جیل سے ضمانت پر رِہا ہوئے اعظم خان کو آج ایک بڑی خوشخبری ملی۔ سپریم کورٹ نے رام پور واقع جوہر یونیورسٹی کے کچھ حصوں کو گرانے کی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس حکم کے بعد اعظم خان نے راحت کی سانس لی کیونکہ وہ اس بات کو لے کر فکرمند تھے کہ مقامی انتظامیہ یونیورسٹی کے کچھ حصوں کو منہدم نہ کر دے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ اتر پردیش حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کی ضمانت کی شرط بے ڈھنگی لگتی ہے۔
Published: undefined
دراصل اعظم خان نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ لگائی گئی ضمانت کی شرط کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا تھا۔ انھوں نے اپنی عرضی میں بتایا تھا کہ ایک کیس میں ضمانت دیتے وقت الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کی 13.8 ہیکٹیر زمین انتظامیہ کو قبضے میں لینے کی اجازت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز