لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اعظم خاں اور ان کی اہلیہ تزین فاطمہ ایم ایل اے کو ان کی دوائیں سیتا پور جیل بھیج دی گئی ہیں۔
Published: undefined
اعظم خاں اور ان کی اہلیہ تزین فاطمہ کے ساتھ ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم بھی جیل میں قید ہیں جہاں ان کو عدالت کے ایک حکم کے بعد رکھا گیا ہے۔ اعظم خان ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دھوکہ دھڑی کا ایک معاملہ زیر غور ہے، جو ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی پیدائش کی سند سے متعلق ہے۔ ان سب پر الزام یہ ہے کہ ان لوگوں نے عبد اللہ اعظم کی ولادت کی تاریخوں کو دو مختلف اسناد سے ثابت کرنے کی کوشش کی اور الگ الگ سرٹیفیکٹ حاصل کیے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق اعظم خاں اور ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کا رام پور میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے علاج چل رہا ہے، خبروں کے مطابق ان کی دوائیں جیل میں ختم ہوگئیں جس کے سبب ان کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چونکہ ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اس لئے ان لوگوں سے کسی کی ملاقات سیتا پور جیل میں نہیں ہو سکی ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں رام پور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر نے ضلع مجسٹریٹ سے اپیل کی تھی کہ اعظم خان اور ان کی اہلیہ کی دوائیں سیتاپور جیل میں مہیا کروائی جائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے رام پور کے چیف میڈکل افسر سے اس معاملے میں تعاون کرنے کو کہا جس کے کے بعد ان دونوں افراد کی دوائیں سیتا پور جیل پہنچا دی گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز