ایودھیا سے سادھو سنتوں نے رام مندر تعمیر ہونے تک رام للا کو ٹینٹ سے نکال کر کسی اچھی جگہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہنومان گڑھی کے مہنت راجو داس کا کہنا ہے کہ ’’سپریم کورٹ سے فیصلہ آ گیا ہے، لیکن ابھی مندر کے عمل میں طویل وقت لگے گا کیونکہ پورا مندر پتھروں سے بننا ہے۔ ایسے میں رام للا کو ٹینٹ سے نکال کر ایک متبادل انتظام کیا جائے، جس سے یہاں پر آنے والے عقیدت مند اچھی طرح سے رام للا کے دَرشن کر سکیں۔‘‘
Published: 12 Nov 2019, 9:51 AM IST
راجو داس نے کہا کہ ’’جب تک رام للا کا عظیم الشان مندر نہیں بن جاتا اس وقت تک انھیں تینٹ سے نکالا جانا چاہیے۔ یہ بھکتوں کو بھی اچھا نہیں لگتا ہے۔ اسے دھیان میں رکھ کر کوئی انتظام کیا جائے۔‘‘
Published: 12 Nov 2019, 9:51 AM IST
دشرتھ گدی کے مہنت برج موہن داس نے بھی اسی طرح کی بات کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’رام مندر کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے راستہ کھول دیا، ایسے میں رام للا کو ٹینٹ میں رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔ انھیں ٹینٹ سے نکال کر ان کے لیے کوئی غیر مستقل انتظام کیا جائے تاکہ عقیدتمندوں کو ان کے دَرشن کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔‘‘
Published: 12 Nov 2019, 9:51 AM IST
نشکام سیوا ٹرسٹ کے منتظم مہنت رام چندر داس سبھی سنتوں کے نظریہ سے اتفاق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’رام مندر تعمیر میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اس وقت تک کے لیے رام للا کے لیے کوئی متبادل انتظام کیا جائے تاکہ ان کی پوجا ارچنا صحیح ڈھنگ سے ہو سکے۔‘‘
Published: 12 Nov 2019, 9:51 AM IST
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ایودھیا میں رام مندر بننے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ عدالت نے ایودھیا کی متنازعہ زمین پر رام للا وراجمان کا حق مانا ہے۔ اب جب کہ فیصلہ رام مندر کے حق میں آ چکا ہے تو کئی سنتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عظیم الشان مندر تعمیر سے پہلے ایک کام یہ کیا جائے کہ رام للا کو ٹینٹ سے نکال کر کچھ بہتر انتظام والی جگہ پر رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے لیے اب نئے کپڑے بھی بنائے جائیں۔
Published: 12 Nov 2019, 9:51 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Nov 2019, 9:51 AM IST
تصویر: پریس ریلیز