ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن کی تقریب گزشتہ 5 اگست کو منعقد ہوئی اور اب امید کی جا رہی ہے کہ 32 مہینے میں عظیم الشان رام مندر بن کر تیار ہو جائے گا۔ لیکن اس درمیان کئی طرح کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ بیان مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایودھیا میں اسپتال کلچر سے کہیں زیادہ مندر کلچر کی ضرورت ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 4:19 PM IST
دراصل کئی لوگ سوشل میڈیا پر بھومی پوجن کی اب تک مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مندر کی جگہ اسپتال قائم کیا جانا چاہیے تھا تاکہ عوام کو اس سے فائدہ پہنچتا۔ ایسے لوگوں کو بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "وہاں (ایودھیا میں) اسپتال بنانے کی وکالت کرنے والوں میں سمجھ کی کمی ہے۔ اسپتال کلچر سے زیادہ مندر کلچر کی ضرورت ہے۔"
Published: 08 Aug 2020, 4:19 PM IST
دلیپ گھوش نے ایودھیا میں اسپتال بنانے کے حق میں بات کر رہے لوگوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہی عوام کو مناسب صحت سہولیات دستیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ حالانکہ دلیپ گھوش نے کسی پارٹی یا شخص کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی سیاستداں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ متنازعہ بیانات کے لیے مشہور دلیپ گھوش نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ جو لوگ اپنے مذہب کے بارے میں بولنے سے ڈرتے ہیں، وہ رام مندر تعمیر کے خلاف بول رہے ہیں، لیکن جو لوگ اپنے عقیدے پر فخر کرتے ہیں اور بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں وہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 4:19 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 4:19 PM IST
تصویر: پریس ریلیز