قومی خبریں

’ایودھیا جنکشن‘ اب کہلائے گا ’ایودھیا دھام‘، ریلوے نے پوری کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مراد!

اتر پردیش حکومت کی کلچرل پالیسی کے تحت شہروں و دیگر مقامات کے نام ثقافت و روایات کو دھیان میں رکھتے ہوئے بدلے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ</p></div>

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

 

تصویر سوشل میڈیا

ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح آئندہ سال ہونا ہے، اور اس سے پہلے ضلع میں کئی طرح کی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایک بڑی تبدیلی کی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ اب ’ایودھیا جنکشن‘ اسٹیشن کو ’ایودھیا دھام‘ نام سے پکارا جائے گا۔ یعنی ریلوے نے ’ایودھیا جنکشن‘ کا نام بدل دیا ہے۔ یہ خواہش اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تھی، اور ان کی مراد ریلوے نے پوری کر دی ہے۔

Published: undefined

دراصل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ دنوں ایودھیا دورے پر ریلوے اسٹیشن کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران انھوں نے ایودھیا جنکشن ریلوے اسٹیشن کا نام ایودھیا دھام کرنے کے لیے ریلوے افسران سے بات کی تھی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یوپی حکومت کی کلچرل پالیسی کے تحت شہروں اور دیگر مقامات کے نام ثقافت و روایات کو دھیان میں رکھتے ہوئے بدلے جا رہے ہیں۔ اس فہرست میں اب ایودھیا جنکشن کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ ریلوے محکمہ کی طرف سے نام میں کی گئی مذکورہ تبدیلی کے بارے میں تصدیق کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 30 دسمبر کو ایودھیا جنکشن (اب ایودھیا دھام) کی جدید عمارت کا افتتاح کرنے اور ایودھیا-دہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے سے ٹھیک پہلے ایودھیا جنکشن ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا دھام کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے اس دورہ سے متعلق ریلوے نے وسیع پیمانہ پر تیاریاں کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined