لکھنؤ: ایودھیا میں بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اتوار کو منعقد کی جائے گی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں صبح گیارہ بجے سے منعقد ہوگی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اس بات پر غور و خوض ہوگا آیا ایودھیا قضیہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ پٹیشن داخل کی جائے کہ نہیں؟ ساتھ ہی مسلمانوں کو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پانچ ایکڑ زمین لینی چاہئے کی نہیں؟
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینئر رکن و عیش باغ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے سنیچر کو کہا کہ میٹنگ میں بورڈ کے تمام 51 ایکزیکیٹو ممبران کے شریک ہونے کے قومی امکانات ہیں۔ جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کریں گے۔
Published: undefined
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن اور آل انڈیا بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی نے فیصلے کے دن ہی کہا تھا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن فیصلے مطمئن نہیں ہیں۔ہم اس ضمن میں ریوئیو پٹیشن داخل کرنے کے لئے قانونی ماہرین سےصلاح و مشورہ کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔
Published: undefined
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ کے پیش نظر جمیعت علماء ہند جو کہ اجودھیا قضیہ میں ایک فریق ہے۔جمعہ کو دہلی میں ہوئی اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ان کے لئے بابری مسجد کے لئے کوئی بھی متبادل زمین قابل قبول نہیں ہے۔ جمعت علماء نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ پٹیشن داخل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
Published: undefined
ایک دیگر فریق یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اس سلسلےمیں کوئی بھی جائزہ عرضی عدالت عظمی میں داخل نہیں کرے گا۔تاہم بورڈ ممبران کی 26 نومبر کو لکھنؤ میں میٹنگ ہے جس میں اس بات کا فیصلہ ہوگاکہ مسجد کے لئے 5 ایکڑ زمین لی جائے کہ نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز