قومی خبریں

کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے واقعات میں 5 فوجی اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں منگل کے روز فوج کی ایک چوکی بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے تین الگ الگ واقعات میں پانچ فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم 10 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔ برفانی تودے گرنے کے یہ واقعات وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور شمالی ضلع کپوارہ کے مژھل اور نوگام سیکٹروں میں پیش آئے ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں اتوار اور پیر کو شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں متعدد جگہوں پر برفانی تودے گرے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں منگل کے روز فوج کی ایک چوکی بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار جاںبحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہوگیا تھا جس کو بچا لیا گیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ اسی ضلع کے نوگام سیکٹر میں بھی بی ایس ایف کی ایک چوکی برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کچھ جگہوں پر بھی برفانی تودے گر آئے ہیں جہاں بچاؤ آپریشن جاری ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقہ میں منگل کو برفانی تودہ گرنے کے ایک ہلاکت خیز واقعہ میں پانچ افراد جاںبحق ہوئے۔ گزشتہ ہفتے جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر برفانی تودہ گر آنے کے ایک واقعہ میں ایک آرمی پورٹر جاںبحق ہوا تھا جبکہ دیگر تین کو بچایا گیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بھاری بھرکم برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کے واقعات زیادہ تر سیاچن گلیشئر میں پیش آتے ہیں۔ سیاچن گلیشئر دنیا کا بلند ترین جنگی میدان ہے جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باعث متنازع معاملہ بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

سیاچن گلیشئر میں سال 2019 کے ماہ نومبر کی 18 اور 30 تاریخ کو برفانی تودے گر آنے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے تھے جن میں 4 فوجی اہلکار اور 2 فوجی پورٹر ہلاک ہوئے تھے قبل ازیں سیاچن گلیشئر میں ہی سال 2016 کے ماہ اکتوبر کی 18 تاریخ کو ایک بھاری بھرکم برفانی تودے کے نیچے 10 فوجی اہلکار زندہ دفن ہوئے تھے۔

Published: undefined

سال گزشتہ کے ماہ جنوری کی 3 تاریخ کو جموں کے ضلع پونچھ میں ایک فوجی پوسٹ برفانی تودے کی زد میں آئی تھی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا۔ سال 2018 کے ماہ فروری کی 2 تاریخ کو کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں برفانی تودہ گرآنے کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ ماہ جولائی کی 13 تاریخ کو بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آکر 10 فوجی اہلکار جانبحق ہوئے تھے۔

Published: undefined

سال 2017 کے ماہ جنوری کی 25 تاریخ کو بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں برفانی تودے گر آنے کے چار الگ الگ واقعات میں 20 فوجی اہلکار اور 4 عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined