دہلی کے لوگوں پر مہنگائی کی زبردست مار پڑی ہے۔ عآپ سرکار نے آٹو کے کرایہ میں اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد آج سے آٹو کا سفر کرنا مہنگا ہو گیا۔ کرایہ میں یہ اضافہ فوری اثر سے نافذ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
آٹو سے سفر کرنے والے لوگوں کو ہر کیلو میٹر کے لیے 9.50 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی جو ابھی تک 8 روپے فی کلو میٹر تھا۔ اب مسافروں کو پہلے ڈیڑھ کلو میٹر کے لیے 25 روپے کی ادائیگی کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے جو کہ پہلے 2 کلو میٹر طے تھا۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت نے آٹو ڈرائیوروں کو تحفہ دیتے ہوئے جام میں پھنسنے کو بھی آمدنی کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب جام میں پھنسنے پر ہر ایک منٹ کے لیے مسافروں کو 75 پیسے اضافی کرایہ دینا ہوگا۔ علاوہ ازیں سامان کے لیے ساڑھے سات روپے الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔ اس طرح پہلے کے مقابلے اب لوگوں کو تقریباً 18 فیصد زیادہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔
Published: undefined
نائٹ چارج اور لگیج چارج کے اسٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نائٹ چارج پہلے کی طرح رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک 25 فیصد ایکسٹرا لگے گا۔ لگیج چارج رات کے وقت 7.50 روپے اضافی وصول کیا جائے گا۔
Published: undefined
دہلی حکومت نے آٹو کے کرایہ میں 6 سال بعد اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے 2013 میں آٹو کا کرایہ بڑھایا گیا تھا۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ نئے کرایہ کو لے کر فیئر چارٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جب تک میٹر نئے کرایہ کے حساب سے اَپ ڈیٹ نہیں ہو جاتے، اس وقت تک اس چارٹ کی بنیاد پر نیا کرایہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined