ہوبارٹ: سلامی بلے باز مارکس ہیرس کو جمعہ سے ہوبارٹ میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عثمان خواجہ اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ مڈل آرڈر میں ٹریوس ہیڈ کی واپسی ہوگی۔ میزبان ٹیم کی گیندبازی لائن اپ پر سوالیہ نشان برقرار ہیں اور کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ زخمی اسکاٹ بولینڈ ہوبارٹ ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے۔ ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بولانڈ نے "بغیر کسی پریشانی کے" پریکٹس کی ہے لیکن ان کے انتخاب کا حتمی فیصلہ جمعہ کی صبح کیا جائے گا۔ بولانڈ نہ کھیلے تو جے رچرڈسن الیون میں آسکتے ہیں۔
Published: undefined
خواجہ نے سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کے بعد اس میچ میں سلیکشن کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا تھا۔ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پچھلے ٹسٹ سے باہر رہے ہیڈ کا ٹیم میں واپس آنا طے تھا اور سلیکٹرز نے ہیرس کو باہر کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔
Published: undefined
کمنس نے جمعرات کے روز کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہیرس جانتے تھے کہ یہ ہونے والا ہے۔ ان کے لئے یہ پیغام ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ وہ اچھی بلے بازی کر رہے ہیں اور یہ ان کے لئے مشکل فیصلہ ہے۔ ایسا موقع نہیں ہوتا ہے کہ کوئی کھلاڑی ٹیم میں آکر ایک میچ میں ہی دو سنچری لگائے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہر میچ کے ساتھ بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور میلبورن ٹسٹ جیتنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ ہمارے منصوبے کا حصہ ہیں اور ہم ان پر مسلسل اعتماد کرتے ہیں۔
Published: undefined
ہیرس کے ٹیسٹ کیریئر میں یہ تیسرا موقع ہے جب انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز انہیں ٹاپ آرڈر پر مسلسل مواقع دینا چاہتے تھے اور اسی لیے انہوں نے آسٹریلیا کے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں میں الیون میں جگہ بنائی ہے۔ تاہم اپنی 26 ٹیسٹ اننگز میں وہ صرف تین بار 50 کا ہندسہ عبور کر پائے ہیں۔ اس دوران بولینڈ کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پسلی کی چوٹ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
کمنز نے کہا کہ سلیکٹرز آخری پریکٹس سیشن کے بعد ہی ان کی فٹنس کی تصدیق کریں گے۔ بولینڈ کو پہلی اننگز میں پسلیوں کے بل گرنے کے بعد درد کش انجکشن لگانا پڑا تھا۔ زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے سات وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں گلابی گیند سے بولینڈ کی اوسط 22.64 ہے لیکن اس گراؤنڈ پر ان کے اعداد و شمار متاثر کن نہیں ہیں۔ بولانڈ نے ہوبارٹ میں 64 کی اوسط سے بولنگ کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز