سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کا دن جموں وکشمیر و ملک کے لئے ایک کالا دن ہے کیونکہ اسی دن غیر آئینی طور پر ہماری خصوصی پوزیشن چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ملک کے آئین کی دھجیاں اڑالی گئی جس نے ہمیں یہ جھنڈا اور آئین دیا تھا۔
Published: undefined
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’آج کا دن ملک اور جموں وکشمیر کے لئے کالا دن ہے کیونکہ اسی دن غیر آئینی طور ہماری خصوصی پوزیشن کو ہم سے چھین لیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ ملک کے اُس آئین کی دھجیاں اڑا لی گئیں جس نے ہمیں یہ جھنڈا اور آئین دیا تھا‘۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس وقت جب ایسا ہوا ملک کے لوگ خاموش رہے بلکہ کچھ لوگوں نے جشن منایا۔ انہوں نے کہا: ’میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ جو ترنگا آج لوگ شان سے لہراتے ہیں یہ لوگ اس کو بدل کر آپ کے ہاتھوں میں بھگوا جھنڈا دینا چاہتے ہیں پھر آپ ہوش میں آؤ گے‘۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا: ’یہ لوگ ملک کو مذیب کی بنیادوں پر تقسیم کرکے ایک مذہبی ملک بنایا چاہتے ہیں‘۔ موصوفہ نے کہا کہ ہم نہ صرف جموں وکشمیر سے چھینی گئی خصوصی پوزیشن واپس لائیں گے بلکہ کشمیر مسئلے جس کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، ملک کے جوانوں نے شہادتیں دیں، کے حل کے لئے بھی ان لوگوں کو مجبور کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز