کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر بدھ کے روز ایک بار پھر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت ملازمتوں کی نیلامی کر رہی ہے۔ یہ بیان انھوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا ڈبل انجن، کمیشن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا مستقبل کھا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سلسلے میں راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ’’کرناٹک میں بی جے پی حکومت ملازمتوں کی نیلامی کر رہی ہے۔ پولیس سب انسپکٹر کا عہدہ 80 لاکھ روپے میں فروخت کیا، اسسٹنٹ پروفیسر عہدہ کی ’سیل‘، انجینئر عہدہ کی ’سیل‘ نوجوان بے روزگاری کی زد میں ہیں، بی جے پی حکومت فروخت کرنے میں مصروف ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ راہل گاندھی ان دنوں کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی اس یاترا کے دوران لگاتار کرناٹک حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’کرناٹک میں ملازمتیں فروخت ہو رہی ہیں... پولیس، سب انسپکٹر کے عہدے 80 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے فروخت ہو گئے، جو کچھ بھی وہ فروخت کر سکتے ہیں، وہ سب بیچتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نفرت، غصہ، بے روزگاری، مہنگائی، اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں سے لڑنے کے لیے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined