قومی خبریں

صدر جمہوریہ کو ملنے والے تحائف کی نیلامی کی جائے گی

نیلامی کا مقصد نہ صرف شہریوں سے رابطہ بڑھانا ہے بلکہ ایک نیک مقصد کی حمایت کرنا بھی ہے کیونکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

راشٹرپتی بھون، ای اپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعہ صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے تحفے کی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، اس پورٹل کو محترمہ مرمو نے اپنی صدارت کے دو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو شروع کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 250 شاندار تحائف نیلام کیے جائیں گے۔ ان تحائف کی بولی 5 اگست سے 26 اگست تک کھلی رہے گی۔ بولی کی مدت ختم ہونے کے بعد اشیاء سب سے زیادہ بولی لگانے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

Published: undefined

دلچسپی رکھنے والے افراد راشٹرپتی بھون کی متعلقہ ویب سائٹ پر ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہریوں سے رابطہ بڑھانا ہے بلکہ ایک نیک مقصد کی حمایت کرنا بھی ہے کیونکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

Published: undefined

نیلامی کے لیے رکھی گئی گفٹ آئٹمز راشٹرپتی بھون میوزیم میں عوام کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔ وزیٹر راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ کے ذریعے میوزیم کے لیے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور منگل سے اتوار تک صبح 9.30 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان نمائشیں دیکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined