دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، ماہرین صحت نے کہا کہ ماسک کا بار بار اور مناسب استعمال، سینیٹائزیشن، ہاتھ دھونے اور سماجی دوری کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھنا کووڈ انفیکشن کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ تاہم، ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ کے معاملات میں اچانک اضافہ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہیں چاچا نہرو چلڈرن اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ممتا جاجو نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی بھی بچے کو کورونا کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل نہیں دیکھا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ "جیسے جیسے شہر میں کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، ہمیں زیادہ چوکس رہنے اور مناسب کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننا جاری رکھنا چاہیے۔" کووڈ کے مناسب طریقے جیسے ہاتھ دھونا، حفظان صحت پر عمل کرنا، ماسک پہننا، بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے لازمی ہونا چاہیے۔
Published: undefined
ہفتہ کو دہلی میں کورونا وائرس کے 461 نئے کیسز درج ہوئے، جب کہ گزشتہ روز 366 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ قومی راجدھانی میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر 5.33 فیصد ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق کل کیسز 18,68,033 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے متعلق دو اموات کی بھی اطلاع ملی ہے، جس سے اموات کی کل تعداد 26,160 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined