تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے بدھ کے روز پٹنہ پہنچ کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو لے کر کافی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات سے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کا آغاز ہو گیا ہے۔
Published: undefined
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ بدھ کے روز جب پٹنہ پہنچے تو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا۔ اپنے بہار دورہ کے دوران کے سی آر گلوان وادی میں چین کے فوجیوں کے ساتھ ہوئے تشدد میں شہید بہار کے فوجیوں کے کنبہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
بہرحال، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور نتیش کمار کی ملاقات کے بعد بہار کی سیاست میں گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے بہار کے وزیر اعلیٰ و تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان مجوزہ میٹنگ ’دو خواب دیکھنے والوں کا ملن‘ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر اور نتیش کمار اپنی اپنی ریاست میں مینڈیٹ گنوا چکے ہیں۔ یہ لوگ بدعنوان اور کنبہ پرور پارٹیوں کو ساتھ لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دینے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد مینڈھک تولنے جیسا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کا ہر لیڈر خود کو وزیر اعظم میٹریل مان رہا ہے، جب کہ کانگریس راہل گاندھی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔
Published: undefined
یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ این ڈی اے سے جنتا دل یو کے رشتہ توڑنے کے بعد جنتا دل یو لیڈر نتیش کمار کو لگاتار وزیر اعظم کے عہدہ کے قابل قرار دیا جا رہا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور تیج پرتاپ یادو بھی کہہ چکے ہیں کہ نتیش کمار لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز