لکھنؤ: اتر پردیش کے الہ آباد (پریاگ راج) میں پولیس کے سامنے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کے کھلے عام قتل کے بعد وہی ہو رہا ہے جس کا خدشہ تھا۔ پولیس حراست میں دو لوگوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام یوگی حکومت نے اس واقعہ کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
بلدیاتی انتخابات میں اس قتل کو یوگی حکومت کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کے قتل کو یوگی حکومت کی کامیابی قرار دینے کے بعد اب یوگی کی انتخابی ریلی میں ایک پوسٹر لہرایا گیا ہے، جس پر لکھا تھا، ’’اومیش پال کے قاتلوں کو مٹی میں ملانے پر آپ کا شکریہ!‘‘
Published: undefined
دراصل، اومیش پال کی بیوی جیا پال نے منگل کو ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا اپنے شوہر راجو پال کے قاتلوں کو ختم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ سی ایم یوگی بلدی انتخابات کی تشہیر کے لیے منگل کو پریاگ راج پہنچے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ پوسٹر لے کر ان کے جلسہ میں پہنچے۔
Published: undefined
اومیش پال کی بیوہ جیا پال کے سی ایم یوگی کے علاوہ جاری کردہ پوسٹر میں بی جے پی ایم ایل اے سدھارتھ ناتھ سنگھ کی تصویر بھی تھی۔ پوسٹر میں اومیش پال، جیا پال اور راجو پال کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔ پوسٹر پر لکھا تھا ’’بلڈوزر بابا زندہ باد، سدھارتھ ناتھ سنگھ زندہ باد‘‘۔
Published: undefined
یہ دوسری بار ہے جب عتیق اور اشرف کے قتل کو بلدیاتی انتخابات میں یوگی حکومت کی کامیابی کے طور پر شمار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سہارنپور کے بی جے پی ایم ایل اے راجیو گمبر نے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کو 'یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی بڑی کامیابی' قرار دیا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اے راجیو گمبر کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ 'اوپر بھیج دیا نہ ہم نے، عتیق کو اوپر پہنچایا کہ نہیں پہنچایا؟ اب سہارنپور کے غنڈوں کی باری ہے تو ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں۔‘‘ یہ بیان ایم ایل اے راجیو گمبر نے سہارنپور میں بی جے پی کے میئر امیدوار اجے کمار کے انتخابی دفتر کے افتتاحی پروگرام کے دوران دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب