تہران: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو ہندوستان کے ارد گرد بحری جہازوں پر حملوں کو بین الاقوامی برادری کے لئے شدید تشویش کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرات کا ہندوستان کی توانائی کی ضروریات اور اقتصادی مفادات پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ وسیع مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس بیان میں کہا، ’’حال ہی میں بحر ہند کے اس اہم حصے میں سمندری تجارتی ٹریفک کی حفاظت کے لیے خطرات نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے اسرائیل-حماس کے درمیان ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مصروف ترین تجارتی گزرگاہوں میں شامل بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ یہ ضروری ہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایران کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے پہلے دن انہوں نے ایران کے سڑک اور شہری ترقی کے وزیر مہرداد بذرپاش سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں فریقین نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم چابہار بندرگاہ پر طویل المدتی تعاون کے فریم ورک کے قیام پر تفصیلی اور بامعنی بات چیت کی۔ جے شنکر نے بذرپاش کے ساتھ بین الاقوامی شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی این ایس ٹی سی) پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز