لکھنؤ: ملک میں جاری فرقہ پرستی اور منافرت کا دور شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گئو رکشا کے نام پر بالخصوص مسلمانوں پر ہجومی تشدد، ذات پات کے نام پر دلتوں کا استحصال اور غداری ملک کا الزام لگا کر دانشوران کی گرفتاریاں یہ واقعات تو عام ہو ہی چلے ہیں اب اتر پردیش میں عسائیوں پر بھی حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
خبررساں ایجنسی اے آئی این ایس کی رپورٹ کے مطابق تبدیلی مذہب کے نام پر ہندو تنظیموں کی طرف سے عیسائیوں پر حملوں کی وجہ سے مغربی اتر پردیش کے دیہی علاقوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ کچھ شدت پسند ہندو تنظیموں نے عیسائیوں پر جبراً تبدیلی مذہب کا الزام عائد کیا، جس کے بعد سے گرجا گھروں اور پادریوں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
Published: undefined
زیادہ تر معاملات میں پولس پر الزام ہے کہ وہ صرف عیسائیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ رائے بریلی میں دو پادریوں آزاد اور کادی یادو کو حال ہی میں پولس نے جبراً تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حال ہی میں 4 جولائی کو کچھ ہندو تنظیموں کے عہدیداران کی طرف سے حملہ کیا گیا۔ مغربی یو پی کے جونپور، رابرٹس گنج، وارانسی اور گورکھپور سے بھی ایسے ہی حملہ ہونے کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
جونپور میں ستمبر 2018 میں چرچوں کے خلاف تشدد اور حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد سے کچھ چرچ بند کرا دیئے گئے تھے۔
Published: undefined
اس معاملہ پر امریکی سفارت خانہ کے افسران نے اس وقت کے اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا سے ملاقات کی اور معاملہ میں ان کی مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر نے کہا، ’’گزشتہ سال دسمبر میں امریکی سفارت خانہ سے ایک نمائندہ وفد آیا تھا اور مجھے چرچوں کی ایک فہرست دی تھی، اس میں شامل زیادہ تر چرچ جونپور، سلطان پور، اعظم گڑھ اور کچھ دیگر اضلاع میں واقع ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’اس کے بعد میں نے ضلع افسران سے بات کی تھی اور بعد میں چرچوں کو پھر سے کھول دیا گیا تھا۔ جون پور چرچ کے ایک پادری راجندر چوہان کا کہنا ہے کہ چرچ کو پھر سے کھولنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’مجھے 15 دنوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا، کیوں کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہندو گروپ نہیں چاہتے کہ ہم یہاں رہیں۔‘‘ ان اضلاع کے پولس افسران نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس معاملات کی تفصیل نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اکثر جبراً تبدیلی مذہب کی شکایت ملتی رہی ہیں۔
Published: undefined
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں واقعہ ’الائنس ڈفینڈنگ فریڈم (اے ڈی ایف) نے کہا کہ اس علاقہ میں عیسائیوں کے خلاف 125 سے زیادہ معاملات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 110 پادریوں کو جبراً تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
چوہان نے کہا کہ اتوار کو 2500 سے زیادہ لوگ ان کی پریئر میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یقینی طور پر میں 2500 لوگوں کو پریئر میٹنگ میں آنے اور شامل ہونے کے لئے مجبور نہیں کر سکتا۔ وہ اس لئے یہاں آتے ہیں کیوںکہ انہیں یہاں ذہنی سکون ملتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز