سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے اترپردیش میں گذشتہ روز خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرایس ایس اور بجرنگ دل کے غنڈوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی کھلے عام پٹائی سے اٹوٹ انگ کا راگ پھیکا پڑ جائے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنے ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ہندوستان کی امیج کو سب سے زیادہ نقصان اسی قسم کے ویڈیوز سے پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیریوں کی سڑکوں پر بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے غنڈے پٹائی کر رہے ہیں تو دوسری طرف اٹوٹ انگ کی باتیں کی جا رہی ہیں، اس طرح کام نہیں چلے گا۔
Published: undefined
عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’محترم پی ایم صاحب، اس کے خلاف آپ نے زبان کھولی تھی لیکن یہ سب مسلسل ہو رہا ہے اور یہ اس ریاست میں ہورہا ہے جس کا وزیر اعلیٰ آپ کا منظور نظر بندہ ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئےکہا ’’یہ آپ (راج ناتھ سنگھ) کا حلقہ انتخاب ہے، کوئی دوسرا اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ کیا ہم امید کر سکتے ہیں کہ آپ مداخلت کرکے مرتکبین کو سزا دلوائں گے!‘‘
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے ڈالی گنج میں بدھ کے روز ڈارئی فروٹ بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹای کا معاملہ سامنے آیا۔ جموں کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ڈالی گنج میں خشک میوے بیچ رہے تھے کہ اس دوران کچھ لوگوں نے ان کی پہچان پوچھ کر پٹائی شروع کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined