قومی خبریں

کنہیا کمار پر حملہ بی جے پی کی مایوسی کا نتیجہ: کانگریس

کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>کنہیا کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کنہیا کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت پر اس طرح کی حرکتوں کاکوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو انتخابی مہم کے دوران شمال مشرقی دہلی سے پارٹی امیدوار کنہیا کمار پر حملے کو بی جے پی کا پرانا رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شکست کو سامنے دیکھ کر ان سے غنڈوں کا سہارا لے کر اپوزیشن پارٹیوں کے امیدواروں کو دھمکانے کا یہ کھیل کھیلا ہے لیکن کانگریس کے ببر شیر کنہیا اس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بھارت کا اتحاد کنہیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’اپنی تاریخی شکست سے خوفزدہ بی جے پی ایک بار پھر غنڈہ گردی اور تشدد کے اپنے پرانے اور معمول کے رویے کا سہارا لے رہی ہے۔ ہمارے شمال مشرقی دہلی کے امیدوار کنہیا کمار پر بی جے پی کے غنڈوں کا بزدلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس سے ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا ’’انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کنہیا کانگریس کا ببر شیر ​​ہے اور اس طرح کی سستی حرکتوں سے وہ گھبرانے والے نہیں ہیں، انڈیا اتحاد کے تمام کارکنان فاشسٹ اور مجرمانہ حکمرانی کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined