قومی خبریں

گجرات کانگریس کے دفتر پر حملہ آر ایس ایس و بی جے پی سے متعلق میری بات کو پختہ کرتا ہے: راہل گاندھی

پارلیمنٹ میں آر ایس ایس و بی جے پی پر راہل گاندھی کی تنقید کے خلاف گجرات میں بی جے پی نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے دفتر پر پتھر بھی پھینکے گئے، جس کے خلاف اسمبلی میں شکایت درج کرائی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>گجرات کانگریس کے دفترپر پتھربازی / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

گجرات کانگریس کے دفترپر پتھربازی / تصویر: آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے آر ایس ایس و بی جے پی پر دئے گئے بیان کے خلاف گجرات میں بی جے پی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ اس دوران کارکنان مشتعل ہو گئے اور احمدآباد میں کانگریس کے دفتر پر حملہ بھی کر دیا۔ احتجاج کرنے والوں نے کانگریس کے دفتر پر پتھر پھینکے، جس پر اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’گجرات کانگریس کے دفتر پر ہوا بزدلانہ اور پرتشدد حملہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے بارے میں میری بات کو مزید پختہ کرتا ہے۔ تشدد اور نفرت پھیلانے والے بی جے پی کے لوگ ہندو مذہب کے بنیادی اصولوں کو نہیں سمجھتے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’گجرات کے لوگ ان کے جھوٹ کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں اور بی جے پی حکومت کو وہ فیصلہ کن سبق سکھائیں گے۔ میں پھر سے کہہ رہا ہوں ’انڈیا‘ گجرات میں جیتنے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

احتجاج و کانگریس کے دفتر پر ہوئی پتھر بازی کے بعد گجرات کانگریس کے کارگزار صدر ہمت سنگھ پٹیل نے بی جے پی پر تیکھا حملہ بولا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے کانگریس کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔ پولیس نے وہاں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے تھے۔ بی جے پی کارکنان آ کر کانگریس کے دفتر پر حملہ کر رہے ہیں۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے ڈپٹی لیڈر شیلیش پرمار نے سی سی ٹی وی فوٹیج دے کراس حملے کے خلاف اسمبلی میں شکایت درج کرائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined