قومی خبریں

کٹھوعہ میں فوج پر ہوا حملہ بزدلانہ، ایک مہینے کے اندر5 واں دہشت گردانہ حملہ افسوسناک: دیپندر ہڈا

دیپندرہڈا نے کہا کہ بی جے پی حکومت جب بھی کوئی پالیسی لے کر آتی ہے تو دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، لیکن اب جموں جیسے پرامن علاقے میں بھی مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا / ویڈیو گریب

 

ہریانہ کی روہتک لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا نے کٹھوعہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کٹھوعہ میں فوج پر ہوا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت ہے۔ مگر اسی کے ساتھ افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ ایک مہینے کے اندر جموں-کشمیر میں یہ 5 واں دہشت گرانہ حملہ ہے۔ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، ملک کے تحفظ کے ہر فیصلے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے لیڈر نے مزید کہا ہے کہ اسی طرح کا حملہ دسمبر 2023 میں راجوری میں ہوا تھا، جس میں 4 فوجی شہید ہوئے تھے۔ ابھی چند روز قبل کولگام میں دو فوجیوں کو شہید کر دیا گیا۔ 26 جون کو ڈوڈہ میں بھی ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ 9 جون کو ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مسلسل ہو رہے ان دہشت گردانہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان دہشت گردانہ حملوں کو اس سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس طرح لینا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے ایم پی نے کہا کہ ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر ہم حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں تاکہ حکومت ان حملوں کو سنجیدگی سے لے۔ تمام ہم وطنوں اور ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی ہم اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی وتحفظ کے حوالے سے حکومت کے ہر فیصلے کا تعاون کرنےکے لیے تیار ہیں۔ تمام اہل وطن کا ایک ہی احساس ہے کہ دہشت گردوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے۔

Published: undefined

دیپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ بی جے پی حکومت جب بھی کوئی پالیسی لے کر آتی ہے تو دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔ چاہے وہ نوٹ بندی ہو یا جموں و کشمیر سے متعلق کوئی فیصلہ ہو۔ لیکن بی جے پی حکومت کے دعوؤں کے برعکس اب جموں جیسے پرامن علاقے میں بھی مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی حکمت عملی کی ناکامی ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined