نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال پر دہلی سکریٹریٹ میں مرچ پاؤڈر پھینکنے کے الزام میں پکڑے گئے انل کمار شرما نامی نوجوان کو تیس ہزاری کورٹ نے بدھ کے روز 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
انل کمار شرما کو منگل کے روز دہلی سکریٹریٹ میں کیجریوال پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا اور اسے بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت نے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
وزیر اعلی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) حملہ آور بنی ہوئی ہے۔ اس کا الزام ہے کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت سے ہوا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے مرچ پاؤڈر حملہ کو انہیں جان سے مارنے کی سازش قرار ردیا ہے۔ کیجریوال نے کہا، ’’گزشتہ 2 سالوں میں مجھ پر 4 بار حملہ کیا گیا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ ہم ان کی آنکھوں کا روڑہ بن چکے ہیں۔ یہ لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ بار بار ہم لوگوں پر حملے کروا رہے ہیں۔‘‘<a href="https://twitter.com/ANI/status/1065202851071369219/photo/1"></a>
نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی قیادت کو اس بات کی اطلاع ہے کہ کیجریوال پر مرچ پاؤڈر پھینکنے والا کون تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ وزیر اعلی کو عوام کے کام کرنے سے روکا جائے۔ اسی لئے وہ ایسی حرکت کروا رہی ہے۔
سسودیا نے دہلی پولس کو بھی نشانہ بنانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر مجرم کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کو 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی طرف سے اس پر کوئی جواب نہیں آیاہے۔ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر پورے معاملے سے باخبر ہيں۔
Published: undefined
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined