قومی خبریں

ملک میں خوف و تشدد کا ماحول، کانگریس کا مضبوط ہونا ضروری: گہلوت

مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’قوم پرستی ، مذہب اور فوج کے پیچھے چھپ کر سیاست ہورہی ہے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جودھ پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ملک میں خوف ، ڈراور تشدد کا ماحول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ اودےپور کے دورے کے بعد آج یہاں ہوائی اڈے پر پہنچے اشوک گہلوت نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ کانگریس کے رہنما رامیشور ڈوڈی کی ناراضگی کے سوال پر ، انہوں نے کہا کہ کانگریس کو متحد ہوکر انتخابی میدان میں اترنا چاہیے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ہم پچیس سیٹوں پر کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ کانگریس کو جیت دلانا ،کانگریس کی ذمہ داری ہے ، اس لئے ہر شخص مانتا ہے کہ کانگریس کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

Published: 07 Oct 2019, 2:56 PM IST

اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں خوف ، ڈراور تشدد کے حالات ہیں اور جمہوریت کےلئے خطرہ بنا ہواہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیت ایک الگ بات ہے اور جیت کو ہضم کرنا ایک الگ چیز ، جیت کر بڑا دل رکھنا چاہیے۔ سب کوساتھ لےکر چلنا اور لوگوں کے مسئلوں کو حل کرتے ہوئے چلنا چاہیے۔

Published: 07 Oct 2019, 2:56 PM IST

مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کے سوال پر ، اشوک گہلوت نے کہا کہ مہاراشٹر انتخابات کے نتائج سے پتہ چل جائےگا۔ مرکز میں مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، مذہب اور فوج کے پیچھے چھپ کر سیاست ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دشمنی نہ تو بی جے پی ، نہ مودی اور نہ ہی آر ایس ایس سے ہے ، ہم انتخابات لڑیں گے اور ہمارا نظریہ ہمیشہ ملکی مفاد کے لئے رہا ہے۔

Published: 07 Oct 2019, 2:56 PM IST

پلاسٹک پر پابندی کے سوال پر ، انہوں نے شیشے کی بوتل دکھائی اور کہا کہ اب وہ خود شیشے کی بوتل استعمال کرتے ہیں۔ گٹکےپرپابندی کے سوال پر ، اشوک گہلوت نے کہا کہ گٹکا پہلے ہی بند ہے ، اس کا فیصلہ سب کے مفاد میں کیا گیا ہے ، کیونکہ اس میں موجود کیمیکل لوگوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے قبل ایئرپورٹ پہنچنے پر کانگریس لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈربدری رام جاکھڑ ، منیشا پوار ، دیویہ مدیرنا سمیت متعدد لیڈر اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔

Published: 07 Oct 2019, 2:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Oct 2019, 2:56 PM IST