صدر نے اروند کیجریوال کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی کو دہلی کا وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ صدر نے 5 وزراء کی تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔ سب کو 21 ستمبر کو حلف برداری کی تقریب کے لیے راج بھون بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آتشی اپنی کابینہ کے ساتھ شام 4:30 بجے حلف لے سکتی ہیں۔
Published: undefined
درحقیقت، منگل کو کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وی کے سکسینہ نے حکومت سازی کی فائلیں صدر دروپدی مرمو کو ان کی منظوری کے لیے بھیج دی تھیں۔ جس پر تقریب حلف برداری کے لیے 21 ستمبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اس ہفتے کے شروع میں میٹنگ کی اور متفقہ طور پر آتشی کو حکمران قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔ عام آدمی پارٹی کے ذریعہ اعلان کردہ نئی وزراء کونسل میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، عمران حسین اور نئے رکن مکیش اہلاوت شامل ہیں، جو سلطان پور ماجرا سے پہلی باررکن اسمبلی منتخب ہوئےہیں۔ رائے، گہلوت، بھاردواج اور حسین سبکدوش ہونے والی کیجریوال حکومت میں وزیر تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال ایکسائز پالیسی کیس میں پانچ ماہ سے زیادہ تہاڑ جیل میں رہنے کے بعد 13 ستمبر کو ضمانت پر باہر آئے تھے۔ دو دن بعد ایک حیران کن اعلان میں، کیجریوال نے کہا کہ وہ بی جے پی کی طرف سے ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کے عوام سے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر واپس آئیں گے۔ اس کے بعد کیجریوال نے استعفیٰ دے دیا اور آتشی کو قانون ساز پارٹی میٹنگ میں لیڈر منتخب کر لیا گیا۔
Published: undefined
آتشی کا تعلق پنجابی راجپوت خاندان سے ہے اور وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ آتشی 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار رکن اسمبلیے منتخب ہوئیں اور 2023 میں پہلی بار کیجریوال حکومت میں وزیر بنیں۔ اب صرف ایک سال بعد 2024 میں وہ وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے 2019 میں، انہوں نے مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور وہ بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر سے 4.77 لاکھ ووٹوں سے ہار گئی تھیں اور تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔ آتشی کو کیجریوال کا قریبی ساتھی اور بااعتماد سمجھا جاتا ہے۔ وہ انا ہزارے کی تحریک کے وقت سے ہی تنظیم میں سرگرم ہیں۔
Published: undefined
آتشی سال 2020 میں پہلی بار کالکاجی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی بنی تھیں ۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار دھرم ویر سنگھ کو 11 ہزار 393 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ آتشی کی پیدائش 8 جون 1981 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد نم وجے سنگھ دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر رہ چکے ہیں۔ آتشی نے اپنی اسکول کی تعلیم اسپرنگ ڈیل اسکول، نئی دہلی سے کی۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفن کالج میں تاریخ کی تعلیم حاصل کی اور اسکالرشپ پر آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ کچھ سال بعد، انہوں نے تعلیمی تحقیق میں روہڈز اسکالر کے طور پر آکسفورڈ سے اپنی دوسری ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ آتشی نے سات سال مدھیہ پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں گزارے، جہاں وہ نامیاتی کاشتکاری اور ترقی پسند تعلیمی نظام سے جڑیں ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز