قومی خبریں

آتشی وزیر اعلیٰ عہدہ کی ذمہ داری نبھائیں اور دہلی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں: دیویندر یادو

دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ آتشی کے پاس جن 13 محکموں کی ذمہ داری ہے ان پر توجہ مرکوز کر کے دہلی کی ترقی کی طرف دھیان دینا چاہیے، آتشی کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہلی حکومت کو بدعنوانی سے پاک بنائیں۔

<div class="paragraphs"><p>آتشی اور دیویندر یادو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

آتشی اور دیویندر یادو، تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی کی نومنتخب وزیر اعلیٰ آتشی پر دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج ایک بار پھر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آتشی اس وقت ڈرامہ بازی میں مصروف ہیں، حالانکہ انھیں ایک سال کے وقفہ پر ہونے جا رہے 26 اور 27 ستمبر کو دہلی اسمبلی کے دو روزہ اجلاس کے لیے ایجنڈا طے کرنے اور راجدھانی کے مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ آتشی کے ذریعہ کیجریوال کے لیے وزیر اعلیٰ کی کرسی خالی رکھنا ایک ڈرامہ ہے اور لوگ اس لاپروائی پر آتشی کا مذاق بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ آتشی کو دہلی کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ گزشتہ ایک ہفتہ میں 300 سے زیادہ ڈینگو کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے ڈینگو کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1229 ہو گئی ہے اور 43 چکن گنیا کے معاملے میں بھی سامنے آ چکے ہیں۔ تباہ نظامِ صحت کو ٹھیک کرنے اور دہلی کی عوام کو بچانے کے لیے حکومت کو ترجیحی بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 2023 میں ستمبر ماہ کی بات کی جائے تو صرف 294 کیسز تھے۔ یہ افسوسناک ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں ڈینگو و چکن گنیا کے مریضوں کے لیے ضروری دوائی تک نہیں ہے۔

Published: undefined

آتشی کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ نومنتخب وزی راعلیٰ کے پاس جن 13 محکموں کی  ذمہ داری ہے، ان پر توجہ مرکوز کر کے دہلی کی ترقی کی طرف دھیان دینا چاہیے۔ آتشی کی اعلیٰ ترجیحات میں یہ شامل ہونی چاہیے کہ وہ دہلی حکومت کی بدعنوانی کو ختم کر کے حکومت کو بدعنوانی سے پاک بنائیں۔ دیویندر یادو نے یہ بھی کہا آتشی کو چاہیے کہ وہ سی اے جی کی 11 رپورٹ کو اسمبلی میں رکھ کر برسرعام کریں۔ اگر ان 11 محکموں میں بدعنوانی ہوئی ہے تو دہلی والوں کو پتہ ہونا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined