قومی خبریں

آتشی نے بی جے پی کے’سنکلپ پتر‘  کو 'جملہ' قرار دیا

دہلی کی وزیر آتشی کے مطابق بی جے پی بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کے اعداد و شمار دینے کو تیار نہیں ہے۔ 20 کروڑ کو تو چھوڑیں، 10 سال میں 2 کروڑ نوکریاں بھی نہیں دی گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے اتوار کو بی جے پی  کےذریعہ’سنکلپ پتر‘  پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے پیش کئے گئے’سنکلپ پتر‘کو جملہ قرار دیا ہے۔ آتشی کے مطابق وزیر اعظم نے بی جے پی کے اپنے’ جملہ پتر‘ کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس سے ان وعدوں کی پوری تصویر سامنے آجائے گی جو مرکزی حکومت اور بی جے پی نے پچھلے 10 سالوں میں پورے نہیں کئے۔ بی جے پی بے روزگار نوجوانوں کو نوکریوں کا ڈیٹا دینے کو تیار نہیں ہے۔ 10 سال میں صرف 20 کروڑ نوکریاں ہی نہیں بلکہ 2 کروڑ نوکریاں بھی نہیں دی گئیں۔

Published: undefined

بی جے پی کے’سنکلپ پتر‘ پر آتشی نے ردعمل کے طور پر کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں میں روزگار کی شرح ہر وقت سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو گزشتہ 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے 45 فیصد نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا۔

Published: undefined

آتشی نے کہا کہ سال 2014 میں کہا جاتا تھا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن 10 سالوں میں کل مہنگائی 70 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کا ایک اور نعرہ  دیا گیا تھا کہ  کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کریں گے اس کا کیا ہوا ؟آتشی نے بی جے پی کے سنکلپ پتر میں دئے گئے تقریبا ہر پہلو پر حملہ کیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے آتشی نے کہا کہ وہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آئین کے ذریعے ہر ہندوستانی کو اس کے حقوق دلوائے۔ آج امبیڈکر جینتی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ملک کے آئین کو آمریت سے بچانے کے لیے لڑیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined