عآپ لیڈر آتشی نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں منعقد ایک سادہ تقریب کے دوران آتشی کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلایا اور اس کے ساتھ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔ ساتھ ہی انھوں نے دہلی کی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا شرف بھی حاصل کر لیا۔
Published: undefined
آتشی کے ساتھ ان کی کابینہ میں 5 عآپ لیڈران کو جگہ ملی ہے۔ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا۔ سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی مکیش اہلاوت پہلی بار دہلی حکومت میں وزیر بنے ہیں، جبکہ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اس سے قبل کیجریوال حکومت میں بھی کابینہ وزیر تھے۔ آئیے نیچے جانتے ہیں وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی کابینہ میں شامل کیے گئے وزراء سے متعلق مختصر تفصیل۔
Published: undefined
عآپ کی سینئر لیڈر آتشی دہلی کے کالکا جی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اردوند کیجریوال حکومت میں وہ وزیر تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، بجلی، سیاھت، ترقی خواتین و اطفال سمیت کئی دیگر محکموں کی وزیر تھیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 2003 میں تاریخ میں انھوں نے ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ عآپ کے قیام کے وقت سے ہی وہ پارٹی کی رکن ہیں۔
Published: undefined
سوربھ دہلی کے گریٹر کیلاش اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اروند کیجریوال حکومت میں وہ صحت، شہری ترقی، سیاحت و فن و ثقافت، صنعت، آبپاشی اور سیلاب کنٹرول کے وزیر تھے۔ اس سے قبل وہ دہلی جَل بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے ایک پرائیویٹ کمپنی میں مائیکرو چپس اور کوڈنگ ایکسپرٹ کی شکل میں اپنے پروفیشنل کیریئر کی شروعات کی تھی۔
Published: undefined
کیلاش گہلوت دہلی دیہی کے نجف گڑھ اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ دہلی دیہات کے اہم لیڈر مانے جاتے ہیں۔ کیجریوال حکومت میں وہ ٹرانسپورٹ، ریونیو، ایڈمنسٹریٹو اصلاح، انفارمیشن و ٹیکنالوجی، قانون، انصاف و آئینی امور کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔
Published: undefined
گوپال رائے عآپ کے دہلی انچارج ہیں۔ وہ دہلی حکومت میں شامل سب سے زیادہ تجربہ کار لیڈر ہیں۔ اروند کیجریوال حکومت میں وہ ماحولیات و دیگر وزارت کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ عآپ کی قومی مجلس عاملہ کے بھی رکن ہیں۔ انّا تحریک کے وقت سے ہی اروند کیجریوال کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔
Published: undefined
عمران حسین بلی ماران اسمبلی سیٹ سے عآپ کے رکن اسمبلی ہیں۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں ان کی گرفت اچھی ہے۔ وہ دو مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اروند کیجریوال کی کابینہ میں فوڈ و سول سپلائی اور وزیر برائے انخاب تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بیچلر آف بزنس اسٹڈیز میں طالب علم رہے ہیں۔
Published: undefined
دلت لیڈر مکیش اہلاوت دہلی کے سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی ہیں۔ مکیش پہلی بار رکن اسمبلی بنے ہیں۔ انھیں 2020 میں عآپ نے سلطان پور سے ٹکٹ دیا تھا۔ ان سے پہلے سندیپ کمار بھی عآپ کے ٹکٹ سے سلطان پور ماجرا سے 2015 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے پہلے یہ سیٹ کانگریس کا قلعہ تصور کی جاتی تھی۔ 1993 سے لے کر 2013 تک کا انتخاب کانگریس یہاں سے جیتتی آئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined