قومی خبریں

آتشی صحت خراب ہونے کے بعد داخل اسپتال، غیر معینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی

دہلی کی پانی کی وزیر آتشی نے قومی دارالحکومت کے لئے پانی کے مطالبے زور دینے کے لئے پانچویں دن اپنی صحت خراب ہونے کے بعد منگل کو اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی

<div class="paragraphs"><p>پانی ستیہ گرہ / سوشل میڈیا</p></div>

پانی ستیہ گرہ / سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی کی پانی کی وزیر آتشی نے قومی دارالحکومت کے لئے پانی کے مطالبے زور دینے کے لئے پانچویں دن اپنی صحت خراب ہونے کے بعد منگل کو اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ آتشی کی بھوک ہڑتال فی الحال ختم کر دی گئی ہے اور وہ اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر آب آتشی پانچ دنوں سے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہلی کو اس کے حصہ کا پانی ملنا چاہیے۔ ہریانہ حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کے تحت دہلی کو 613 ایم جی ڈی پانی ملنا چاہیے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد دہلی کو پچھلے تین ہفتوں سے لگاتار 100 ایم ڈی جی کم پانی دیا جا رہا ہے۔ یہ دہلی والوں کے حق کا پانی ہے۔ دہلی کو مقررہ کوٹہ کے مطابق پورا پانی فراہم کرنے کی فریاد کہیں نہیں سنی گئی۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ آتشی پانی کے مسئلہ پر پچھلے پانچ دنوں سے ہڑتال پر تھیں۔ ان کی طبیعت خراب ہو رہی تھی، ڈاکٹر بار بار انہیں ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن انہوں نے اپنی ہڑتال جاری رکھی۔ جس کی وجہ سے پیر کی رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی۔ ان کا بلڈ شوگر لیول 36 تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ آتشی کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ایل این جے پی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ وہ اب بھی ایل این جے پی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ رات کو ان کی حالت بہت نازک تھی۔ ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

اسی دوران عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی این ڈی گپتا نے کہا کہ یہ نہ صرف عام آدمی پارٹی بلکہ ہر دہلی والوں کی درخواست ہے کہ ہریانہ اور مرکزی حکومت دہلی کو اس کے حق کا پانی دے۔ دہلی کے لوگ اپنے حق کا پانی مانگ رہے ہیں۔ ہماچل پردیش اور پنجاب پانی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی سرحدیں دہلی کے ساتھ نہیں ملتی ہیں۔ اس لیے یہ پانی صرف ہریانہ کے راستے دہلی آ سکتا ہے، مگر ہریانہ اس پانی کو دہلی نہیں آنے دے رہا ہے۔ ہم مرکزی اور ہریانہ حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی ضد چھوڑیں اور دہلی کے لوگوں کو اپنے حصے کا پانی دیں۔

Published: undefined

بھوک ہڑتال کے سلسلہ میں سنجے سنگھ نے کہا، ’’گی الحال بھوک ہڑتال موقوف کی جا رہی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ میں پانی کا مطالبہ کریں گے۔ گزشتہ چند دنوں سے موسم میں بہتری آئی ہے اور پانی کی مقدار بتدریج بڑھ رہی ہے۔ میں اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط بھی لکھ رہا ہوں تاکہ دہلی کو وہ پانی فراہم کیا جائے جس کی وہ حقدار ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بھی ہریانہ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی تھی کہ دہلی کو پانی دیا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined