لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ عتیق احمد کے بیٹوں کا قتل کیا جا سکتا ہے۔ اٹاوہ دورے پر پہنچے رام گوپال نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کسانوں اور الہ آباد انکاؤنٹر کے مسئلہ کو اٹھایا۔ رام گوپال نے کہا کہ پولیس اگر کسی کو پکڑ لے اور اس کا انکاؤنٹر ہو جائے تو یہ قابل سزا جرم ہے اور بعد میں لیڈران تو بچ جاتے ہیں لیکن پولیس اہلکار پر مقدمہ چلایا جاتا ہے۔
Published: undefined
الہ آباد (پریاگ راج) واقعہ کے اصل ملزم نہیں ملنے اور انکاؤنٹر ہونے کے سوال پر رام گوپال یادو نے کہا ’’مارنے کا دباؤ ہے جو پکڑا جائے گا، مار دیا جائے گا۔ عتیق احمد کے پڑھنے والے دو لڑکے پہلے ہی دن پکڑے گئے۔ ان میں سے ایک مارا جائے گا، آپ دیکھ لینا۔ آئین زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیتا ہے، آپ کسی کی جان نہیں لے سکتے، قانونی طریقہ کار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔‘‘
Published: undefined
ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال نے انکاؤنٹر معاملے میں مزید کہا ’’اگر پولیس پکڑتی ہے اور پھر انکاؤنٹر کرتی ہے تو یہ قابل سزا جرم ہے۔ آج نہیں تو کل کوئی اور نظام بنے گا، یہ فرضی انکاؤنٹر کرنے والے لوگ ہیں۔ تمام لیڈر بچ جاتے ہیں لیکن افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔‘‘
Published: undefined
رام گوپال نے کسانوں کے معاملے پر مزید کہا کہ آلو کے ساتھ ساتھ گندم کی فصل پر بھی یہی حال ہونے والا ہے۔ دہلی اور لکھنؤ میں بیٹھے لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ کسان کوئی نقصان نہیں کر سکتا۔ بیرون ملک سے فصلیں درآمد کرنے میں حکومت کو زیادہ منافع اور کمیشن ملتا ہے۔ رام گوپال یادو نے مزید کہا ’’یہ پارٹی کسانوں کی پارٹی نہیں ہے، بدقسمتی سے اقتدار میں ہیں۔ کسان آج نہیں تو کل احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کے بارے میں رام گوپال نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کی حکمت عملی تیار ہے۔ ایس پی کے قومی صدر بتائیں گے۔ ہم نہیں بتائیں گے۔ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ وہیں، ملائم سنگھ یادو کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہولی کے تہوار پر سبھی نیتا جی کو یاد کریں گے، یہ نیتا جی ہی تھے جنہوں نے ہولی پر پھولوں کی ہولی شروع کی تھی، اب جب بھی کوئی پروگرام ہوگا تو نیتا جی یاد آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined