قومی خبریں

عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو اب تک نہیں پکڑ سکی پولیس، مفرور قرار دینے کے بعد گھر پر نوٹس چسپاں

50 ہزار روپے کی انعامی شائستہ کے گھر کی پولیس نے قرقی کی ہے، حالانکہ یہ مکان کسی دوسرے کے نام پر ہے، امیش پال قتل معاملہ کے بعد اسے بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کیا جا چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

اتر پردیش پولیس کئی مہینوں سے غائب عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو تلاش کر رہی ہے، لیکن اسے کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ اب پولیس نے شائستہ کو مفرور (بھگوڑی) قرار دے دیا ہے اور اس کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 ہزار روپے کی انعامی شائستہ کے گھر کی پولیس نے قرقی کی ہے، حالانکہ یہ مکان کسی دوسرے کے نام پر ہے۔ امیش پال قتل معاملہ کے بعد اسے بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کی موت سے پہلے سے ہی شائستہ پروین غائب ہے۔ عتیق کے جنازے میں بھی شائستہ شامل نہیں ہوئی تھی۔ پولیس نے اس کی خبر دینے والوں کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا، لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ملا۔ پولیس شائستہ کے ساتھ ساتھ اشرف کی بیوی زینب کی بھی تلاشی کر رہی ہے، لیکن دونوں ہی پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق عتیق احمد کی بے نامی ملکیت کو لے کر لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں کوئی بڑا معاہدہ ہونے والا تھا جس کو لے کر پولیس نے اس ہوٹل میں چھاپہ ماری کی تھی۔ اس چھاپہ ماری میں عتیق احمد کا وکیل وجئے مشرا پولیس کی گرفت میں آ گیا۔ اس نے پوچھ تاچھ میں کچھ اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کو وکیل وجئے مشرا سے پتہ چلا کہ شائستہ اور زینب معاشی بحران کا شکار ہو گئی ہیں اور انھیں پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہوٹل میں بے نامی ملکیتوں کو فروخت کرنے کا معاہدہ وکیل کے ذریعہ کرایا جا رہا تھا۔ دونوں ان ملکیتوں کو فروخت کر ملک سے باہر نکل جانے کی کوشش میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined