قومی خبریں

عتیق احمد اور اشرف کو کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف کو سپرد خاک کرنے کے لیے کساری مساری قبرستان میں قبریں کھودی جا رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عتیق احمد اور اشرف احمد</p></div>

عتیق احمد اور اشرف احمد

 

تصویر ویڈیو گریب

پریاگ راج: مافیا سے سیاست دان بنے عتیق احمد اور اشرف کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دونوں کو پولیس کی حفاظت میں ہفتے کی رات دیر گئے معمول کے چیک اپ کے لیے کالون اسپتال لے جایا گیا تھا۔ یہیں میڈیا پرسن کے بھیس میں تین حملہ آوروں نے بہت قریب سے پہلے عتیق اور پھر اشرف کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تینوں حملہ آوروں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے بہنوئی اور سسر کے حوالے کیا جائے گا۔ پانچ ڈاکٹروں کا پینل دونوں بھائیوں کا پوسٹ مارٹم کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف کو سپرد خاک کرنے کے لیے کساری مساری قبرستان میں قبریں کھودی جا رہی ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر آر اے ایف اور پی اے سی کی کئی بٹالین کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ عتیق احمد کے بیٹے اسد کو ہفتہ کے روز اس کے دادا حاجی فیروز اور دادی کے پاس ہی سپرد خاک کیا گیا تھا۔ اس دوران سیکورٹی کے حوالے سے آسمان سے زمین تک سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈرون آسمان پر اڑ رہے تھے جبکہ کساری مساری قبرستان کے اردگرد ہر جگہ پولیس، پی اے سی اور آر ایف کو تعینات کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined