گجرات کے سابرمتی جیل میں بند زورآور لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے علی احمد پر یوپی پولیس نے 25 ہزار روپے کا انعام رکھا ہے۔ علی احمد پر 5 کروڑ کی رنگداری اور قاتلانہ حملہ کا الزام ہے اور وہ اس وقت فرار ہے۔ دراصل عتیق احمد کے ایک رشتہ دار ذیشان نے ان کے بیٹے علی سمیت 9 لوگوں پر 31 دسمبر کو مار پیٹ کرنے اور پانچ کروڑ کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں کریلی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
Published: undefined
ذیشان کا الزام ہے کہ علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ کریلی واقع ان کے دفتر پر پہنچا اور جے سی بی سے اس کی باؤنڈری کو توڑ دیا اور احمد آباد جیل میں بند اپنے والد سے بات کرائی۔ اس کے بعد عتیق نے زمین کو بیوی سائستہ پروین کے نام کرنے کو کہا تھا۔ انکار کرنے پر علی نے پانچ کروڑ کی رنگداری مانگی تھی۔ واقعہ کے سلسلے میں پولیس دو ملزمین کو پہلے ہی جیل بھیج چکی ہے، لیکن علی فرار چل رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اس وقت گجرات کی احمد آباد جیل میں بند ہیں اور ان کے دو بیٹے عمر اور علی فرار چل رہے ہیں۔ پولیس نے عمر کی خبر دینے والوں کو پہلے ہی انعام دینے کا اعلان کیا ہوا ہے، اور اب علی احمد کی خبر دینے والوں کو بھی انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز